ٹیکس گوشوارے جمع کروانے میں 17 دن باقی

اسلام آباد(آئی این پی )ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں اب صرف 17 دن باقی رہ گئے۔ ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کے لئے  انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کر رکھی ہے جبکہ ٹیکس گزاروں کو آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر بروقت اپنے سالانہ گوشوارے جمع کروانے کی ہدایت بھی کر دی کی گئی ہے۔