آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

 مشن کی ملک آمد کی  تصدیق نہیں ہوئی،ہو سکتا ہے  مذاکرات ورچوئل ہوں:ذرائع وزارت خزانہ 
اسلام آباد (آئی این پی )آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات کیلئے رواں ماہ پاکستان آمد کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے مشن کی ملک آمد کی تاحال کوئی تصدیق نہیں ہوئی اس لئے  ہو سکتا ہے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ورچوئل ہوں۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے فی الحال پاکستان کے تمام اہداف پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، آئی ایم ایف کے اطمینان کی بڑی وجہ پاکستان کی طرف سے بانڈز جاری کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کا بڑھتا ہوا گردشی قرضہ حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہو سکتا ہے، مذاکرات کے دوران گردشی قرض پرپاکستان کو سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔