پنجاب حکومت کا سبسڈیز اور سرکاری فیسوں میں رعایت محدود کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا سبسڈیز اور سرکاری فیسوں میں رعایت محدود کرنے کا فیصلہ

وفاقی محاصل میں کمی کے باعث پنجاب حکومت نے صوبائی مالیاتی پالیسی مزید سخت کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے، جبکہ تمام صوبائی محکموں کو سروسز پر فیسوں میں کمی، رعایت یا معافی سے متعلق تجاویز پیش نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے تمام سرکاری محکموں کو ہدایت کی ہے کہ سروسز کی مد میں وصول کی جانے والی سرکاری فیسوں میں کمی یا معافی کی کوئی تجویز پیش نہ کی جائے۔ اس کے ساتھ محکموں کو ٹیکس اور غیر ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے بھی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمے اپنی تجاویز میں سروسز پر فیسوں کی رعایت یا معافی کو شامل نہیں کریں گے، کیونکہ سرکاری فیسیں، سروسز چارجز اور دیگر وصولیاں صوبائی حکومت کی آمدن کے اہم ذرائع ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت رواں مالی سال اپنے ذرائع سے آمدن کے مقررہ اہداف حاصل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ فیسوں کی نئی شرحوں کے تعین یا موجودہ رعایتیں ختم کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ متعلقہ محکموں کی تجاویز اور حکومتی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔