کوئٹہ(آئی این پی ) کسٹمز انفورسمنٹ کراچی میرین انفورسمنٹ یونٹ نے بلوچستان کی سمندری حدود میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 1 لاکھ سے زائد لیٹر ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے والی تین لانچیں پکڑ لیں۔کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے میرین انفورسمنٹ یونٹ نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے تین لانچوں کو پکڑلیا جن پر 1 لاکھ 32 ہزار لیٹر سے زائد ایرانی ہائی اسپیڈ ڈیزل اسمگل کیا جارہا تھا