طوفانی بارشیں، تباہ کن سیلاب،پگھلتے گلیشیئرز سے بچائوکیلئے اقدامات انتہائی ضروری ہیں
ترقی پذیر ممالک موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا خمیازہ بھگت رہے ہیں:پاکستانی ہائی کمشنر
لندن(آئی این پی )برطانیہ کیلئے پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے تغیراتی موسمیاتی تبدیلی سے بچا ئو کیلئے بین الاقوامی ماحولیاتی مال کاری پاکستان کا حق ہے، طوفانی بارشیں، تباہ کن سیلاب، گرمی کی شدید لہر اور پگھلتے گلیشیئرز سے بچا ئوکیلئے اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز میں شائع اپنے مضمون میں ڈاکٹر فیصل نے لکھا کہ پاکستان کے تباہ کن سیلاب ظاہر کرتے ہیں کہ ہمیں مناسب اور موثر موسمیاتی مالیات کی ضرورت ہے، پاکستان میں تباہ کن سیلاب آئے ہیں، دنیا نے کینیڈا اور یونان کی جھلسا دینے والی گرمی کا بھی مشاہدہ کیا ہے، عالمی آب و ہوا کے بحران کی بڑھتی ہوئی علامات ذمہ داروں کو غیر متناسب طور پر متاثر کر رہی ہیں۔