اپوزیشن27ویں آئینی ترمیم کیخلاف آج تحریک کا آغاز کرے گی

 احتجاجی تحریک کوکامیاب بنانے  کی حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے جلد مشاورتی اجلاس  بلایا جائے گا
 لاہور(یواین پی)اپوزیشن اتحاد 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف آج سے تحریک کا آغاز کرے گا ۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے ملک کے مختلف حصوںمیں پر امن احتجاج کے لئے حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے ۔احتجاجی مہم کے دوران اپوزیشن کی جانب سے غیرملکی سفیروں کو خطوط لکھ کر 27ویں آئینی ترمیم پر خدشات سے آگاہ کیا جائے گا ۔مزید بتایا گیا ہے کہ احتجاجی تحریک کو نقطہ عروج پر لے جانے کی حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے جلد مشاورتی اجلاس بھی بلایا جائے گا۔