کچہ کے ڈاکوئوں کے سہولت کارپکڑے گئے

غلام اصغر عرف ادو شاہ اور آغا شاہ پولیس کی نقل و حرکت بارے آگاہی ، اغواء برائے تاوان، ڈکیتی کی وارداتوں میں مدد کرتے تھے
 لاہور(کرائم رپورٹر) راجن پور پولیس نے کچہ کے ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کے خلاف کامیاب کارروائی کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے۔ تھانہ شاہ والی پولیس کی کچہ کریمنلز کے سہولت کار غلام اصغر عرف ادو شاہ اور آغا شاہ کے ٹھکانے پر کامیاب ریڈ کیا ہے، ملزمان لٹھانی گینگ، سکھانی گینگ اور دادو بنگیانی گینگ کیلئے سہولت کاری کا کام کرتے تھے۔ ملزمان ڈاکوؤں کو پولیس کی نقل و حرکت بارے آگاہی اور اغواء برائے تاوان، ڈکیتی کی وارداتوں میں مدد کرتے تھے۔ پولیس ریڈنگ پارٹی پر ملزم کے ساتھیوں کی جانب سے بھاری اسلحہ سے حملہ کیا گیا جس سے پولیس وین کو نقصان پہنچا۔پولیس کی بھرپور جوابی کاروائی کے دوران ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس کے کامیاب ریڈ کے نتیجے میں اسلحہ کی بڑی کھیپ کو برآمد کیا گیا، برآمد اسلحہ میں G-3، M-16، ڈبل بیرل گن، 303 رائفل، MM-9 پسٹل، 12 بوررائفل، بھاری مقدار میں ایمونیشن اور نقد رقم شامل ہیں۔