بھارت کیخلاف آپریشن نواز شریف کی زیر نگرانی ڈیزائن ہوا عظمی بخاری

نواز شریف اے بی سی ڈی ٹائپ کے تجزیہ کار نہیں ہیں، ان کے کام بولتے ہیں ، انہوں نے ہی ملک کو ایٹمی طاقت بنایا تھا
بھارت نے اکشے کمار کی فلم سمجھ کر پاکستان پر چڑھائی  کی ‘ پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا‘  بھارت نے ابھی ہمارا ٹریلر دیکھا
لاہور(خصوصی رپورٹر ) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے  بھارت کیخلاف پورا  آپریشن نواز شریف کی زیر نگرانی ڈیزائن ہوا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ 10 مئی کو نواز شریف نے وزیر اعظم کے ساتھ مل کر ملک کو بچایا، بھارت کیخلاف پورا آپریشن نواز شریف کی زیر نگرانی ڈیزائن ہوا۔صحافی کی جانب سے نواز شریف کی ٹوئٹ میں بھارت کا نام نہ لینے سے متعلق سوال پر عظمی بخاری نے کہا  نواز شریف اے بی سی ڈی ٹائپ کے تجزیہ کار نہیں ہیں، ان کے کام بولتے ہیں ، انہوں نے ہی ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔انہوں نے کہا بھارت نے ابھی ہمارا ٹریلر دیکھا، فلم باقی ہے۔  بھارت نے اکشے کمار کی فلم سمجھ کر پاکستان پر چڑھائی  کی تاہم پاک فوج نے منہ توڑ جواب دے کر اس پر واضح کر دیا  جنگ انکے بس کی بات نہیں ۔ پاک فوج کی اعلی کارکرد گی اور تکنیکی صلا حیتوں کو  پوری دنیا نے سر ہایا ہے ۔  ہم پر امن قوم ہیں لیکن اگر کوئی جنگ مسلط کرے گا تو اسی طرح منہ کی کھائے گا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا بھارت کی جارحیت کا پاکستان نے منہ توڑ جواب د یا ہے ۔  جس کے بعد نریندر مودی نے اپنی پارلیمنٹ سے شکست خوردہ اور انتہائی تکلیف  دہ حالت میں خطا ب کیا ۔ انکا یہ جملہ سب سے زیادہ مضحکہ خیز تھا کہ دس تاریخ کو پاکستان نے حملہ ہی کر دیا ۔ تو بھا ئی ہم نے آپک آپکی زبان میں ہی جواب دیا ہے ۔ آپ نے جس طرح ہماری بیگناہ خواتین ، بچوں اور جوانوں کو شہید کیا تو  اپ کو جواب دینا تو بنتا تھا ۔