نامور پاکستانی گلوکار حسن جہانگیر نے اپنی ذاتی زندگی کے ایک بڑے دکھ کا انکشاف کیا ہے۔
حسن جہانگیر نے بتایا کہ تقریباً 27 سے 28 سال قبل ان کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا تھا، اور اس وقت ان کی بیٹی بہت چھوٹی تھی۔ انہوں نے اپنی زندگی کی توجہ بیٹی کی پرورش پر مرکوز رکھی اور دوبارہ شادی نہیں کی۔گلوکار نے مزید بتایا کہ ان کی بیٹی اب شادی کے بعد سوئیڈن میں رہتی ہیں اور ڈاکٹر ہیں۔ ان کی والدہ اور بہنوں نے بھی بیٹی کی پرورش میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔حسن جہانگیر کے مطابق ان کی بیٹی چاہتی ہیں کہ وہ دوبارہ شادی کریں تاکہ وہ اکیلے نہ رہیں، اور انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے اس اہم پہلو کو پہلی بار عوام کے سامنے بیان کیا۔