ایل ڈی اے دفتر کی 4میں سے3لفٹیں خراب

تیسری بلڈنگ کی ایک لفٹ مستقل بند، 2کے کنٹرول پینل کام چھوڑ چکے 
 ایک سال میں مرمت اور بحالی پر 13 کروڑ روپے خرچ،خرابی معمول بن گئی 
لاہور (کرائم رپورٹر)ایل ڈی اے جوہر ٹا ئون دفتر کی تیسری بلڈنگ میں نصب4میں سے 3لفٹیں خراب ہو گئیں۔گزشتہ ایک سال میں لفٹوں کی مرمت اور بحالی پر 13 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے،اس کے باوجود لفٹوں کی خرابی معمول بن گئی۔خراب لفٹوں میں سے ایک کو مستقل طور پر بند کر دیا گیا، باقی 2کے کنٹرول پینل کام چھوڑ چکے ہیں۔افسر اور ملازمین صرف ایک لفٹ استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس پر ضرورت سے زیادہ وزن ڈالنے سے مزید خرابی کا خدشہ ہے۔ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ کی مبینہ غفلت اور ناقص کارکردگی کے باعث لفٹوں کی مسلسل خرابی سوالیہ نشان پیدا ہوچکا ہے،عمارت میں روزانہ آنے جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔