میئر کراچی 100 ارب کے منصوبوں کی سمری لائیں، وفاق سے پیسے دلائوں گا: گورنر سندھ

   کراچی (آئی این پی )گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میئر کراچی کو چیلنج کیا ہے کہ وہ 100 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کی سمری لائیں تو وہ وفاق سے رقم دلوا دیں گے۔تفصیل   کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور میئر کراچی مرتضی وہاب میں لفظی گولہ باری جاری ہے۔ گزشتہ روز مرتضی وہاب کے ایک بیان کا جواب دیتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ میئر کراچی کو جو اختیار چاہیے میں آئینی سربراہ کی حیثیت سے لیٹر جاری کر کے دوں گا