سرکاری سکولوں میں آج انسدادڈینگی ڈے

لاہور( کرائم رپورٹر) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں آج انسداد ڈینگی ڈے منایا جائے گا۔سکولوں میں صفائی کی خصوصی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔پنجاب کے تمام 38 ہزار سکولوں میں دن منایا جائے گا ،سکولوں میں کسی جگہ پانی جمع نہ ہو۔ واٹر کولر سمیت ائیر کولرز اور جنرل صفائی کی جائے۔ سکولوں اور دیگر ضلعی اداروں میں آگاہی واکس کا انعقاد کیا جائے۔ سکولوں میں فلیکس لگائی جائیں۔مہم کی تصویری ثبوت بھی فراہم کی جائیں۔