خاتون سمیت 5 افراد زخمی ،5 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

ملزمان میں وسیم، رشید، دانش، خالد وغیرہ شامل ، رائفل میگزین ،گولیاں برآمد
 لاہور(کرائم رپورٹر)برکی میں خاتون کو ہراساں کرنے کامعاملہ فائرنگ کرکے5 افراد کو زخمی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او برکی عمران نواز کا 15 کی کال پر فوری ایکشن کرتے ہوئے سر عام فائرنگ کرکے خاتون سمیت 5 افراد کو زخمی کرنے والے5 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ملزمان میں وسیم، رشید، دانش، خالد وغیرہ شامل ہیں ملزمان سے رائفل میگزین اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا گیا ایس پی کینٹ کے مطابق قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔