آج کے دور میں اس سے بڑی کوئی غلطی نہیں ہو سکتی، اس طرح حملہ کرنا زیادتی ہے، ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کی گئی
لندن(آئی این پی)قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے کہا کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ بہت افسوس ناک ہے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف کا کہنا تھا آج کے دور میں اس سے بڑی کوئی غلطی نہیں ہو سکتی۔ اسرائیل کا اس طرح حملہ کرنا زیادتی ہے‘دریں اثناء ایکس پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ غیرمتزلزل یک جہتی کے ساتھ کھڑے ہیں‘ ہم ایران کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کی گئی۔ا ہم معصوم جانوں کے الم ناک نقصان پر انتہائی غم زدہ ہیں اور اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔