چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) چیچہ وطنی میں ڈکیتیوں، چوریوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، چک نمبر 118 بارہ ایل کے قریب نامعلوم ڈاکوئوں نے جیولرمحمد شاہ زیب کے ملازم عثمان سے 78 لاکھ 48 ہزارروپے مالیت کے طلائی زیورات اور ایک لاکھ 36 ہزار300 روپے کی نقدی، موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ نواحی گا ئوں 118 سیون ڈی آر میں زمیندار مظہر عباس ولد سجاول سکنہ 119 سیون ڈی آر کے ڈیرے سے شاخ بکری مالیت 150000 روپے لے اْڑے۔