نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معیشت کی مضبوط بنیادیں قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی شعبے کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے تاکہ عالمی مقابلے میں پاکستان کی پوزیشن بہتر بنائی جا سکے۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے اور اس سے ملکی معیشت کو مثبت اثرات حاصل ہوں گے۔