واک ، جاگنگ کیلئے مختلف پارکوں میں ڈائریکشن سائنز نصب

لاہور (کرائم رپورٹر )پی ایچ اے لاہور نے واک اور جاگنگ کیلئے مختلف پارکوں میں ڈائریکشن سائنز نصب کر دیئے،پارکوں کے جاگنگ ٹریکس پر ایک ہی سمت میں چلنے کی ہدایات جاری کر دیں،ڈائریکشن بورڈز کا مقصد مخالف سمت سے کراسنگ کی حوصلہ شکنی کرنا ہے، پی ایچ اے کا اقدام شہریوں کی سہولت اور محفوظ واک کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا، نظم و ضبط بہتر بنانے اور حادثات سے بچائو کیلئے ٹریکس پر سائن بورڈ نصب کیے گئے۔