توشہ خانہ ٹو کیس: ایف آئی اے نے عدالتی معاونت کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی

توشہ خانہ ٹو کیس: ایف آئی اے نے عدالتی معاونت کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں ایف آئی اے نے عدالتی معاونت کے لیے ایک جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی ہے۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ڈائریکٹر کی ہدایت پر بنائی جانے والی اس ٹیم میں اینٹی کرپشن سرکل کے دو افسران شامل ہیں۔ جے آئی ٹی کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی بی سی واجد حسین کریں گے، جبکہ سب انسپکٹر کاشف ریاض اعوان اور شمس خان بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ جے آئی ٹی عدالتی کیس کے حقائق پر معاونت فراہم کرے گی، جس کا مقصد توشہ خانہ ٹو کیس میں مزید پیش رفت کرنا اور عدالت کو متعلقہ معلومات فراہم کرنا ہے۔اس فیصلے کے بعد کیس کی تحقیقات کو مزید آگے بڑھانے کی توقع کی جا رہی ہے تاکہ تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے اور عدالت کی معاونت حاصل کی جا سکے۔