یاسمین راشد،اعجازچودھری ،محمود الرشید اوردیگر کی عدالت میں پیشی
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر عبد القیوم کی ضمانت منظور ،گرفتاری سے روکدیا
لاہور،اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چودھری اورعمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی ،ملزم میاں محمود الرشید،ڈاکٹر یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری سمیت دیگر ملزموں کو عدالت میں پیش کیاگیاجبکہ ضمانت پر رہا ملزم بھی عدالت میں حاضر تھے۔عدالت نے فردجرم عائد کی جس پر ملزموں نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا اورسماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ کی سماعت بھی 27 جنوری تک ملتوی کردی۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے پی ٹی آئی کے26 نومبر احتجاج پر درج 5مقدمات میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر عبد القیوم نیازی کی عبوری ضمانت منظور کرلی اورپولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے پولیس سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت7فروری تک ملتوی کردی۔