عسکری ٹاور حملہ کیس میں خدیجہ شاہ سمیت 4 ملزم اشتہاری قرار

عدالت نے خدیجہ شاہ، حمزہ سہیل، عثمان اسلم اور احمد مرسلین کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے
 لاہور(آئی این پی )  9 مئی کو عسکری ٹاور پر حملے کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے غیر حاضر ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے خدیجہ شاہ سمیت چار ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا  ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران عدالت نے خدیجہ شاہ، حمزہ سہیل، عثمان اسلم اور احمد مرسلین کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے، یہ کارروائی ملزموں کی مسلسل عدم حاضری پر عمل میں لائی گئی۔عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان عسکری ٹاور حملہ کیس میں مرکزی ٹرائل کے لیے مسلسل پیش نہیں ہو رہے تھے۔