اوپن مارکیٹ میں گھی کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا

اوپن مارکیٹ میں گھی کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا

شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا اثر بڑھتا جا رہا ہے، خاص طور پر گھی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

 مختلف اقسام کے گھی کی قیمتوں میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران اضافہ ہوا ہے۔ درجہ اول کا گھی 60 روپے فی کلو، درجہ دوم کا گھی 30 روپے فی کلو اور درجہ سوم کا گھی 100 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے۔اب درجہ اول گھی کی ہول سیل قیمت 260 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، جبکہ پرچون میں یہ 580 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح، درجہ دوم کا گھی 530 روپے فی کلو اور درجہ سوم کا گھی 480 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

اس اضافے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ عوام کو سستے اور معیاری اشیاء مل سکیں۔