قومی ڈائیلاگ کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا

قومی ڈائیلاگ کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا

قومی ڈائیلاگ کمیٹی نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔

خط میں کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی کے کیس میں فوری نوٹس لینے اور عدالتی حکم نامہ جاری کرنے کی استدعا کی۔ کمیٹی نے کہا کہ علاج کا آغاز نہ ہونا تشویش ناک ہے اور درخواست کی کہ انہیں فوری اسپتال منتقل کر کے ماہر ڈاکٹروں سے مکمل طبی معائنہ کروایا جائے۔ساتھ ہی کمیٹی نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ بانئ پی ٹی آئی کو ان کے ذاتی معالجین تک فوری اور مستقل رسائی دی جائے تاکہ علاج میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔