لاہور(کرائم رپورٹر )ائی جی پنجاب عبدالکریم نے دو ڈی ایس پیز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق غازی عامر شاہین گوندل ڈی ایس پی سی سی ڈی جہلم ڈسٹرکٹ کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم، منڈی بہاؤالدین تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ امجد محمود، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم منڈی بہاؤالدین کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم حافظ آباد تعینات کیا گیا ہے۔