قیمتوں میں اضافے پر قانونی جنگ، درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

قیمتوں میں اضافے پر قانونی جنگ، درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے طریقہ کار کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔

رجسٹرار آفس نے کیس کو 18 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔ درخواستوں پر سماعت جسٹس خالد اسحاق کریں گے۔عدالت کی جانب سے وفاقی حکومت اور  اوگرا سے قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار سے متعلق رپورٹ طلب کی جا چکی ہے۔ رپورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی بنیاد اور قانونی جواز کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔