افغانستان سے شدت پسند عناصر کے حملے معمول بنتے جا رہے ہیں
پاکستان، ایران اور وسطی ایشیائی ریاستیں متاثر ہو رہی ہیں:امریکی جریدہ
کابل(آئی این پی ) بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال خطے کے امن کیلئے سنگین چیلنج بنتی جا رہی ہے اور سرحد پار دراندازی و دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔امریکی جریدے یوروشیا ریویو کے مطابق افغانستان سے شدت پسند عناصر کی جانب سے حملے اور دراندازی معمول بنتے جا رہے ہیں جس سے پاکستان، ایران اور وسطی ایشیائی ریاستیں متاثر ہو رہی ہیں