اپنے عوام کی بہتری کے لئے کام کر تارہوںگا:مودی

امریکہ اور بھارت کے درمیان عالمی سٹریٹیجک شراکت داری  کا خواہاں ہوں:بھارتی وزیراعظم
واشنگٹن (آئی این پی )  بھارتی  وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے  وہ  امریکہ اور بھارت کے درمیان عالمی سٹریٹیجک شراکت داری کے خواہاں ہیں اور اپنے عوام کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ کے  اپنے  دو روزہ دورے کے موقع پر   سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صدر ٹرمپ سے ملاقات اور امریکہ اور انڈیا کے درمیان ایک جامع عالمی سٹریٹیجک شراکت داری کے فروغ پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہماری قومیں اپنے لوگوں کے مفاد اور کرہ ارض کے بہتر مستقبل کے لیے مل کر کام کرتی رہیں گی۔