سرکاری ملازمت کے بعد 10سال تک دہری شہریت پر پابندی لگا دی جائے
آئی ایم ایف وفد کو عدالت جانے کی سہولت دینا افسوسناک ہے:امیر جماعت اسلامی
لاہور (خصوصی رپورٹر )امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے سرکاری ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد 10 سال تک دہری شہریت رکھنے پرپابندی کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی، گیس کی قیمتیں کم کرنا ناگزیر ہے، آئی ایم ایف وفد کو عدالت جانے کی سہولت دینا افسوسناک ہے۔منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بیوروکریٹس، ججز اور جنرلز کی ریٹائرمنٹ کے بعد 10 سال تک دہری شہریت پر پابندی ہونی چاہیے۔پوری دنیا کا مسئلہ اس وقت فلسطین ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس معاملے پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، نیتن یاہو کی فوج نے ٹارگٹ کر کے بچوں کو شہید کیا، اسرائیل نے جو اب تک کیا اس کے پیچھے امریکا ہے، جنگ میں غزہ کو پہنچنے والے نقصان کا ہرجانہ اسرائیل اور امریکا کو ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جب سے یہودی آباد کاری ہوئی دنیا کا امن خراب ہوا، اسرائیل کے منہ لگا خون روکنے کے لیے مسلم ممالک کو آگے آنا ہوگا،اب تک او آئی سی کا اجلاس ہوجانا چاہیے تھا۔انہوں نے ترک صدر کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا دونوں ممالک کی جانب سے فلسطین کے لیے مشترکہ موقف جانا چاہیے،پاکستان نیوکلیئر پاور ہے ہمارے موقف کو سراہا جائے گا۔حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا چچا بھتجی اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے مہنگائی کم کر رہے ہیں، چینی 128 روپے سے بڑھ کر 160 روپے پر چلے گئی ہے، اخراجات میں کمی کی بجائے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ کر لیا