دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھارتی دارالحکومت دہلی کو جرائم کا گڑھ قرار دے دیا ہے۔
انہوں نے وزیرداخلہ امیت شاہ کو ایک خط لکھا، جس میں دہلی کی بڑھتی ہوئی جرائم کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ کیجریوال نے کہا کہ دہلی نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں جرائم کے حوالے سے بدنام ہو چکا ہے، خاص طور پر خواتین کے خلاف جرائم میں یہ شہر پہلے نمبر پر ہے۔ انہوں نے قتل اور بھتہ خوری جیسے جرائم میں بھی دہلی کی سرکردگی کی نشاندہی کی اور مطالبہ کیا کہ دہلی میں جرائم پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔