13 ڈاکو اظہر اقبال کے ڈیرے سے 21 مویشی،مرغیاں اور دیگر سامان لے گئے
ساہیوال،گیمبر کینٹ(خصوصی رپورٹ)ساہیوال کے تھانہ نور شاہ کے قریب ڈیڑھ کروڑمالیت کی ڈکیتی کی واردات ہو گئی،ملزموں نے خاتون سے اجتماعی زیادتی کی کوشش بھی کی۔ تفصیل کے مطابق ساہیوال صدر سرکل تھانہ نور شاہ سے چند ایکڑ کے فاصلے پر قصبہ نور شاہ میں 13 ڈاکو زمیندار کے بھائی اظہر اقبال کے ڈیرے میں داخل ہو گئے۔ اظہر اقبال اور اس کی بیوی کو رسیوں سے باندھ کر 15بھینسیں ، ایک جھوٹا ، 4 جھوٹیاں، اعلیٰ نسل کی گھوڑی ، 25 مرغیاں ، موبائل فونز اور 3 سولر پینل لوٹ کر لے گئے۔ 4 ملزموں نے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے کی کوشش کی تو خاتون کے شور مچانے پر فرار ہو گئے۔پولیس نور شاہ نے ظفر اقبال کی مدعیت میں 13 ڈاکو ئوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔