فیکٹری میں ایک کروڑ کا ڈاکا

 چار ڈاکو فیکٹری میں داخل ہوئے اور ملازمین کو باندھ کر ایک کمرے میں بند کردیا، کئی علاقوں میں وارداتیں
 لاہور(کر ائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔مانگا منڈی میں ڈاکوئوں نے فیکٹری میں ایک کروڑ روپے کا قیمتی سامان لوٹ لیا۔ چار ڈاکو ایک فیکٹری میں داخل ہوئے اور ملازمین کو رسیوں سے باندھ کر ایک کمرے میں بند کردیا۔ ڈاکوئوں نے ملازمین کی کنپٹیوں پر پستول رکھ دیے اور فیکٹری میں لگا چار کے وی کے ٹرانسفارمر سے قیمتی سامان نکال لیا جس میں کاپر کی تار فور کور اور دیگر قیمتی سامان بھی لوٹ لیا۔ فیکٹری میں مزید قیمتی سامان بھی گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ڈاکو کافی دیر تک تسلی سے واردات کرتے رہے۔ مقامی پولیس جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی۔ پولیس نے منیجر امین کی درخواست پر ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔اسکے علاوہ مزنگ میں مسعود سے2لاکھ روپے اور موبائل فون،ٹبی سٹی میں ہاشم سے 1 لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون، نصیر آباد میں جہانزیب سے 1 لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون،نواب ٹائون میں لیاقت سے 1لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون,گجرپورہ میں عاقب سے1 لاکھ 50ہزار روپے موبا ئل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔غازی آباد سے اختر ، انارکلی سے ندیم مسلم ٹائون سے شاہد ، برکی سے جواد اور نولکھا سے کاشف کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئی۔