لاہور(کرائم رپورٹر)مانگامنڈی کے علاقہ میں مبینہ طور پر دوران ڈکیتی خاتون کو قتل کر دیا گیا30سالہ خاتون کو گزشتہ رات اْسکے گھر میں گولیاں مار کر قتل کیاگیاملزمان کی گولیاں مارنے کے بعد فرار ہونے کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آگئی۔پولیس نے 4 نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے گھر سے 45 لاکھ سے زائد نقدی، 4 تولہ سونا لوٹ لیامدعی مقدمہ نے بتایا کہ ملزمان نے مزید زیورات کا مطالبہ کیا، انکار پر بیوی کو گولی مار دی۔پولیس کے مطابق معاملے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔