جلتے چراغ سے محنت کش کے گھر آتشزدگی

اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ) جلتے چراغ نے محنت کش کے گھر کو آگ لگا دی۔ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ ریسکیوذرائع کے مطابق لالہ زار کالونی صوبہ سنگھ کے رہائشی محنت کش نے گھر میں چراغ جلایا ہوا تھا جس سے آگ لگ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پایا۔