شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ) گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کے مبینہ تشدد سیبیوی جھلس گئی۔ تھانہ سٹی مریدکے کی حدود منوں آباد میں گھریلو اخراجات کے لیے پیسے مانگنا بیوی کو مہنگا پڑ گیا۔ شوہر اکبر علی نے تلخ کلامی کے دوران اہلیہ رقیہ بی بی کو دھکا دیا، جو جلتے گیس چولہے پر گر کر جھلس گئی۔ 24 سالہ رقیہ بی بی کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے منتقل کیا گیا جہاں حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی اطلاع پر ڈی ایس پی سرکل مریدکے اور ایس ایچ او سٹی مریدکے نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے، تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مٹی کا تیل ڈال کر جلانے کے الزام کی ابتدائی تفتیش میں تصدیق نہیں ہوئی، اور کارروائی جاری ہے۔