حکومت سے مذاکرات پر تحفظات محمود خان اچکزئی

 احتجاج پر ایکشن لینے والی حکومت سے مذاکرات کیوں : اچکزئی ،اعتراضات دور کرنے کیلئے اسدقیصرملاقات کریں گے 
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے حکومت سے مذاکرات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج پر ایکشن لینے والی حکومت سے مذاکرات کیوں ہوں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں بھی مذاکراتی کمیٹی کے سوا دیگر رہنمائوں کو مذاکرات پر اعتراضات ہیں تاہم محمود اچکزئی کے اعتراضات دور کرنے کے لئے اسدقیصرملاقات کریں گے۔