بھارت میں ایک خاتون نے اپنی ناکام شادی کا سفر مہندی کے ذریعے بیان کیا جس کا مقصد اپنی طلاق کے تجربات کو تخلیقی طور پر ظاہر کرنا تھا۔
عروشی نامی خاتون نے اپنے ہاتھوں پر مہندی کے منفرد ڈیزائن کے ذریعے اس دکھ بھری کہانی کو بیان کیا، جس میں "بالآخر طلاق ہو گئی" جیسے الفاظ اور علامتیں شامل تھیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور اس پر مختلف ردعمل سامنے آئے۔ کچھ صارفین نے اس عمل کو طاقتور اور ہمت کا مظاہرہ قرار دیا، جبکہ دیگر نے اسے غیر ضروری سمجھا۔ اس نئے ٹرینڈ کو "طلاق مہندی" کا نام دیا جا رہا ہے، جو شادی کی ناکامی کو ایک منفرد طریقے سے بیان کرنے کا طریقہ بنتا جا رہا ہے۔