حکومت کا مزید 6 آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ

300ارب کی بچت ہوگی‘کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں سالانہ2 ہزارارب ادا کئے جارہے تھے:ذرائع 
اسلام آ باد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے مزید 6 آئی پی پیز کیساتھ بجلی خریدنے کے معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس سے 300  ارب روپے کی بچت ہوگی۔حکومتی ذرائع کے مطابق مہنگی بجلی پیدا کرنے والے آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں میں ایک اور پیش رفت ہوئی ہے اور وفاقی حکومت نے مزید 6 آئی پی پیز کے ساتھ بجلی خریدنے کے معاہدے ختم کرنیکا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق  ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 آئی پی پیز کے ساتھ  2396 میگاواٹ کے معاہدے ختم کرنے سے مزید300 ارب روپے کی بچت کا امکان ہے۔  آئی پی پیزکوکیپسٹی پیمنٹس کی مد میں سالانہ2 ہزارارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی جا رہی تھیں۔