لاہور میں اہلکاروں کو شہید کرنیوالا ریحان بٹ ساتھیوں سمیت پار

 شیخوپورہ راوی ریان کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشتگرد مارے گئے
 دہشتگردوں کی تلاش کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ناکہ بندی کی گئی تھی:پولیس حکام
دہشت گردوں کے دیگرفرار ساتھیوں کو بھی پکڑنے کیلئے مزید کارروائی شروع کر دی گئی 
 لاہور( کرائم رپورٹر) شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاہور میں پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزم ریحان بٹ سمیت دو دہشت گرد مارے گئے، دہشت گرد لاہور میں بادامی باغ اور نواں کوٹ کے علاقے میں فائرنگ کر کے 3 اہلکاروں کو شہید جبکہ دو کو زخمی کرکے فرار ہوئے تھے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی تلاش کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ناکہ بندی کی گئی تھی، شیخوپورہ راوی ریان کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشتگرد مارے گئے۔پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ مارے گئے ایک دہشتگرد کی شناخت ریحان کے نام سے ہوئی ہے، دہشتگردوں کے دیگر ساتھیوں کو بھی پکڑنے کیلئے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔