وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطے کے ممالک کے دورہ کا شیڈول تبدیل، سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا دورہ کریں گے.
ذرائع کے مطابق، وزیرِ اعظم شہباز شریف پہلے سعودی عرب، پھر قطر اور آخر میں ترکیہ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ دوست ممالک سے سفارتی معاملات پر مشاورت کریں گے۔ اس دوران، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور امریکا-ایران مذاکرات کے اگلے دور پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔ وزیرِ اعظم کل سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں اہم دوطرفہ امور، علاقائی و عالمی صورتحال اور اسلام آباد مذاکرات پر بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی اہم غور و خوض کیا جائے گا۔