بھارت میں قلت کے دوران ایل پی جی فراڈ بے نقاب

گھریلو صارفین کو سلنڈر ڈیلیور کا پیغام دکھا کر انہیں فراہم نہیں کیا جا رہا:بھارتی میڈیا
نئی دہلی (آئی  این پی  )بھارت میں ایل پی جی گیس سلنڈرز کی فراہمی کے نظام میں سنگین بے ضابطگیوں اور مبینہ فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، جہاں صارفین کے نام پر سلنڈر ڈیلیور کا پیغام (ایس ایم ایس)  دکھا کر درحقیقت انہیں فراہم نہیں کیا جا رہا جبکہ یہ سلنڈر بلیک مارکیٹ میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب بھارت میں سپلائی کی قلت کے دوران صارفین کی بڑی تعداد نے ایک ہی شکایت درج کرائی کہ ان کے موبائل پر سلنڈر کی ڈیلیوری کا ایس ایم ایس موصول ہوا، لیکن گھر پر کوئی سلنڈر نہیں پہنچا۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے جنوبی علاقے میں ایک 72 سالہ خاتون کے کیس نے اس پورے نظام پر سوالات اٹھا دئیے۔