سڈنی(آئی این پی )آسٹریلیا نے اپنی دفاعی قیادت میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا اعلان کرتے ہوئے ملک کی 125 سالہ عسکری تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو فوج کا سربراہ مقرر کر دیا ۔ سرکاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سوسن کوائل جو اس وقت جوائنٹ کیپبلٹیز کی سربراہ ہیں، رواں برس جولائی میں لیفٹیننٹ جنرل سائمن سٹوارٹ کی جگہ آرمی چیف کا عہدہ سنبھالیں گی۔