پنجاب میں دفعہ 55 بی کو قانون سے خارج کرنے کی تجویز

  ترمیمی ڈرافٹ میں پولیس کارروائی صرف ریکارڈ یافتہ یا عادی مجرم تک محدود کرنے کی تجویز ہے 
 لاہور(آئی این پی )سپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایت پر پولیس اختیارات سے متعلق ضابطہ فوجداری 1898 میں ترامیم کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا   ، جس میں دفعہ (55  بی)  کو قانون سے خارج کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ دفعہ (55  بی ) کے تحت کسی سے بھی تسلی بخش جواب نہ ملنے پر پولیس کو اس کی گرفتاری کا اختیار حاصل تھا، تاہم اسمبلی کے ذرائع کے مطابق ترمیمی ڈرافٹ میں پولیس کارروائی صرف ریکارڈ یافتہ یا عادی مجرم تک محدود کرنے کی تجویز ہے۔پنجاب اسمبلی کی کمیٹی برائے قانونی اصلاحات نے گزشتہ اجلاس میں دفعہ 55  بی  کے بے جا استعمال پر اظہار تشویش کیا تھا اور کمیٹی ارکان کی رائے تھی کہ ذریعہ معاش نہ رکھنے والے افراد پولیس کو تسلی بخش جواب نہیں دے پاتے