پارٹی نواز شریف کی ہدایات پر چلتی ہے: اسحاق

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت محفوظ بسنت منانے کی تیاری کر رہی ہے۔ نائب وزیراعظم ،وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئیکہاکہ اوورسیز کنونشن میں تیار کی گئی سفارشات آج وزیراعظم کو پیش کی جائینگی۔ ان کاکہناتھا کہ کسی فتنے سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، جن کو پاکستان کے قانون کے مطابق سزا ہوئی، وہ قانون کا سامنا کریں ،نو مئی میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جا رہی ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کے پاس دس ہزار ارب ڈالر کے معدنی وسائل موجود ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے سربراہ نواز شریف سیاست میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ شہباز شریف کا دورہ بیلاروس کامیاب رہا۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 60 ہزار ہنر مندپاکستانی بیلاروس بھیجنے پر اتفاق ہوا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف مسلم لیگ کے صدر ہیں پارٹی ان ہی کی ہدایات پر چلتی ہے۔