لاہور(کرائم رپورٹر)سروسز ہسپتال میں پولیس اور ڈاکٹرز میں ہونے والے جھگڑے کے نتیجے میں رجسٹرار سمیت 2 ڈاکٹرز زخمی ہوگئے۔اٹینڈنٹ نے ڈاکٹرز کے ساتھ جھگڑے کے بعد سب انسپکٹر بھائی کو بلایاجس کے بعد سب انسپکٹر نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ او پی ڈی میں موجود ڈاکٹرز کو تشدد کا نشانہ بنایاسروسز ہسپتال میں جھگڑے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر ا?گئی، جس میں پولیس اہلکاروں کو ڈاکٹرز پر تشدد کرتے دیکھا گیابعدازاں ہسپتال انتظامیہ نے اٹینڈنٹ اور ڈاکٹرز میں جھگڑے کے بعد صلاح کروادی تھی اس کے علاوہ تشدد سے سینئر رجسٹرار سمیت 2 ڈاکٹرز زخمی ہوئے اور ایک کی انگلی ٹوٹ گئی۔سروسز ہسپتال انتظامیہ کے مطابق افسوسناک واقعے پر سخت ایکشن لیں گے۔پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی