32سالہ نوجوان قتل، مقدمہ درج

قصور(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ سرائے مغل نے 32سالہ نوجوان کو کلہاڑی کے وار سے قتل کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ بہیڑوال کلاں کی رہائشی خاتون ثوبیہ بی بی نے پولیس تھانہ سرائے مغل کوبتایا کہ ملزموں محمد آصف وغیرہ نے میرے 32 سالہ شوہر عاشق علی کو کلہاڑی سے وار کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاہے۔