32سالہ خاتون ڈینگی سے جاں بحق

گلشن راوی لاہور کی رہائشی 32سالہ شکیلہ مزنگ ہسپتال میں دو روز تک داخل رہی
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈینگی سے متاثرہ 32سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی، گلشن راوی لاہور کی رہائشی 32سالہ شکیلہ گورنمنٹ مزنگ ہسپتال میں دو روز تک داخل رہی، مریضہ کی حالت بگڑنے پر اسے گنگارام ہسپتال ریفر کردیا گیا۔ شکیلہ کے بھائی نے سرگنگارام ہسپتال میں ڈاکٹرز اورعملے پر عدم توجہی کا الزام لگاتے ہوئیمریضہ بہن کو جیل روڈ پر ایک پرائیویٹ ہسپتال منتقل کیا، شکیلہ گزشتہ شام 5بجے دم توڑ گئی جسے اس کے لواحقین آبائی شہر حاصل پور لیکر روانہ ہوگئے۔