شکریہ پی ٹی آئی ! احسن اقبال

 اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تحریک انصاف کی جانب سے ضد اور انا کو ترجیح دینے پر طنزیہ انداز میں شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی حکومت کے پسندیدہ اقدامات نہیں، تاہم آئین ان کی اجازت دیتا ہے، اس لیے انہیں غیر آئینی قرار دینا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی ملک کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی تھی، جبکہ لانگ مارچ دہشت گردوں کو محفوظ گزرگاہ فراہم کرنے کا ذریعہ بن رہا تھا۔ وفاقی وزیر کے مطابق حکومت نے مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی، لیکن تحریک انصاف نے سیاسی تدبر کے بجائے ضد اور انا کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں اس نے اپنی آخری پناہ گاہ اور حکومت بھی گنوا دی۔ احسن اقبال نے اپنے بیان کے اختتام پر طنزیہ طور پر کہا، ’’شکریہ پی ٹی آئی!‘‘