پاکستان، لیبیا، قطر اور ترکیہ کے ساتھ توانائی تعاون بڑھانے کے لیے سرگرم

 وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے تینوں ممالک کے وزرائے توانائی سے اہم ملاقاتیں کیں 
ریاض ( آن لائن) پاکستان نے توانائی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے، خام تیل کی درآمد کے ذرائع متنوع بنانے اور سمندر میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے لیے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ روابط تیز کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ریاض میں لیبیا، قطر اور ترکیہ کے وزرائے توانائی سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں خام تیل کی فراہمی، ایل این جی کے شعبے میں تعاون، ریفائنریز کی اپ گریڈیشن اور پاکستان کے سمندری علاقوں میں تیل و گیس کی تلاش کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے لیبیا کے وزیر تیل و گیس سے ملاقات کے دوران پاکستانی ریفائنریز کو لیبیا سے خام تیل درآمد کرنے کی ترغیب دینے کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور خام تیل کی تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔لیبیا کے وزیر تیل و گیس نے کہا کہ ان کا ملک پاکستانی کمپنیوں کو خام تیل کی فراہمی کے لیے معاونت فراہم کرے گا