غزہ میں 23فلسطینی شہید‘ ادویات‘ اشیاء کے داخلے پر پابندی

اسرائیلی شہریوں  کا حکومت مخالف احتجاج ، غزہ جنگ بندی  ،یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ 
 غزہ،تل ابیب،واشنگٹن (آئی ین پی )غزہ میں اسرائیلی فورسز نے بربریت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے    بچوں سمیت مزید 23 فلسطینی شہید کردئیے جبکہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں یرغمال امریکی قیدی کی رہائی پر آمادگی ظاہرکردی۔ عرب میڈیارپورٹس کے مطاسبق اسرائیلی فورسز کی بمباری سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 23 فلسطینی شہید اور 124 زخمی ہوئے، شہدا کی مجموعی تعداد 52 ہزار 860 ہوگئی،1 لاکھ 19 ہزار 470 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔غزہ میں ادویات سمیت تمام اشیا کے داخلے پر پابندی ہے ۔ادھر  اسرائیلی شہریوں نے حکومت مخالف احتجاج کیا، غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا، تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلی شہری سڑکوں پر نکل آئے، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔