عامر خان نے آرمی چیف کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو شیئر کردی

   لندن (آئی این پی )سابق ورلڈ باکسنگ چیمپئن عامر خان نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو شیئر کردی۔ ویڈیو میں دونوں معروف شخصیات کو ایک دوسرے کو گرم جوشی سے گلے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے، اس دوران جنرل عاصم منیر سادہ لباس میں ہیں اور کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔عامر خان نے یہ ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، پاکستان کو بچانے اور قومی پرچم کو سربلند رکھنے والے ایک پاکستانی فوجی افسر جناب عاصم منیر اس وقت پاک فوج کے 11ویں چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے پر فائز ہیں۔