پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے نیشنل ٹی20 کپ میں شریک کھلاڑیوں کی میچ فیس میں کمی کے معاملے کا نوٹس لیا ہے اور اس فیصلے کو فوراً روک دیا ہے۔
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق چیئرمین نے اس اقدام پر تشویش کا اظہار کیا اور اعلیٰ حکام کو فوری طور پر تمام کھلاڑیوں کی میچ فیس پر نظرثانی کرنے کی ہدایت دے دی۔ قبل ازیں خبر سامنے آئی تھی کہ نیشنل ٹی20 کپ کے دوران کھلاڑیوں کو 40 ہزار روپے کی بجائے صرف 10 ہزار روپے میچ فیس دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جبکہ ریزرو کھلاڑیوں کے لیے یہ فیس 5 ہزار روپے رکھی گئی تھی۔اس فیصلے کے بعد پی سی بی نے کھلاڑیوں کی فیس میں کمی کے فیصلے کو رد کرتے ہوئے اس پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس اقدام سے کھلاڑیوں کو بڑی راحت ملے گی اور فیس کے متعلق نئے احکامات جاری کیے جائیں گے۔